متحدہ عرب امارات نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو(Benjamin Netanyahu) کے مبینہ خفیہ دورۂ امارات کی خبروں کی تردید کر دی ہے۔
اماراتی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ غیر اعلانیہ دوروں سے متعلق دعوے بے بنیاد اور حقیقت کے منافی ہیں۔ وزارت خارجہ کے مطابق متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے تعلقات کسی خفیہ نوعیت کے نہیں بلکہ یہ باقاعدہ طور پر ابراہیمی معاہدہ کے تحت قائم کیے گئے ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ دونوں ممالک کے تعلقات کھلے اور اعلانیہ ہیں، اس لیے خفیہ یا غیر اعلانیہ دوروں کے دعوؤں میں کوئی صداقت نہیں۔
مزیدپڑھیں:انگلینڈ مینز کرکٹ ٹیم میں پہلی بار خاتون فیلڈنگ کوچ مقرر
اس سے قبل اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ بنیامین نیتن یاہو نے جنگ کے دوران متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا اور اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان سے ملاقات کی۔
اسرائیلی وزیراعظم آفس نے اس مبینہ ملاقات کو دونوں ممالک کے تعلقات میں تاریخی پیش رفت قرار دیا تھا، تاہم اماراتی حکام نے ان دعوؤں کو مسترد کر دیا ہے۔












جمعرات 14 مئی 2026 