رنبیر کپور کی ایودھیا میں انٹری، فائیو اسٹار منصوبے کا حصہ بن گئے

Calender Icon جمعہ 15 مئی 2026

بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور(Ranbir Kapoor) نے اتر پردیش کے تاریخی شہر ایودھیا میں 3.31 کروڑ بھارتی روپے مالیت کی زمین خرید لی ہے، جس نے بھارتی فلم اور پراپرٹی دونوں حلقوں میں خاصی توجہ حاصل کی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ زمین 2,134 اسکوائر فٹ پر مشتمل ہے اور دریائے سرایو کے کنارے قائم ایک بڑے 75 ایکڑ رہائشی و تجارتی منصوبے کا حصہ ہے۔ اس منصوبے میں کلب ہاؤس، لگژری اپارٹمنٹس اور فائیو اسٹار ہوٹل تعمیر کیے جا رہے ہیں، جسے ایک پریمیم ڈیولپمنٹ کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

مزیدپڑھیں:بھارت میں 4 برس بعد پیٹرول کی قیمت میں اضافہ، اپوزیشن اور عوام تلملا اُٹھے

رپورٹس کے مطابق رنبیر کپور نے اس سرمایہ کاری کو ذاتی اور جذباتی اہمیت سے جوڑتے ہوئے کہا ہے کہ ایودھیا ان کے لیے روحانی اور تاریخی اہمیت رکھتا ہے اور وہ اسے اپنے خاندان کی میراث کا حصہ بنانا چاہتے ہیں۔ ان کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر بھی اس معاملے پر بحث جاری ہے۔

یاد رہے کہ رنبیر کپور حال ہی میں بڑے بجٹ کی فلم ’رامائن‘ میں بھگوان رام کا کردار ادا کر چکے ہیں، جو جلد ریلیز کے لیے تیار ہے۔ اسی تناظر میں ان کی ایودھیا میں سرمایہ کاری کو فلمی کردار اور حقیقی زندگی کے بیانیے کے ساتھ جوڑ کر بھی دیکھا جا رہا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اسی علاقے میں دیگر معروف شخصیات بھی سرمایہ کاری کر رہی ہیں، جس سے ایودھیا میں رئیل اسٹیٹ سرگرمیوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔