بجٹ2026،27، ٹیکس چھوٹ میں کمی، کم آمدن پر بھی ٹیکس شکنجہ مزید سخت

Calender Icon جمعہ 15 مئی 2026

اسلام آباد، نئے بجٹ میں انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس (tax relief suspended)  کے شعبوں میں چھوٹ میں کمی کا فیصلہ جبکہ مستقل ٹیکس پالیسیز اور ٹیکس وصولی نظام میں بہتری کےاقدامات شامل ہوں گے۔ اس اقدام سے جی ڈی پی کے 0.15 فیصد کے برابر اضافی آمدن متوقع ہے۔

مالی سال 2026،27 کے بجٹ کی تیاریاں جاری ہیں۔ انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس کےشعبوں میں چھوٹ میں کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے اس سے جی ڈی پی کے0.15 فیصد کے برابر اضافی آمدن متوقع ہے۔

دستاویز کے مطابق مزید 0.15 فیصد آمدن ایف بی آر کے اصلاحاتی منصوبے پرعمل سے حاصل کی جائےگی۔ دسمبر 2026 کے آخر تک ایف بی آر کی اضافی آمدن 7 ہزار 22 ارب روپے تک پہنچ جائے گی۔

آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ حکومتی آمدن کم ہونے کی صورت میں اضافی ٹیکس اقدامات لیےجائیں گے۔ نئےبجٹ میں مستقل ٹیکس پالیسیزاورٹیکس وصولی نظام میں بہتری کےاقدامات شامل ہوں گے۔ اس سے جی ڈی پی کے 0.3 فیصد کے برابر اضافی آمدن حاصل ہوگی۔ آئی ایم ایف کی سابقہ سفارشات کی بنیاد پر بھی اقدامات شامل ہوں گے۔

مزید پڑھیں:سولر صارفین کے لیے نئی پالیسی، نیٹ میٹرنگ قواعد سخت کر دیے گئے

حکومتی آمدن کم ہونےکی صورت میں مستقل نوعیت کے نئے ٹیکس اقدامات کیےجائیں گے۔ ایف بی آر کے ریونیو اہداف مزید ٹیکس وصولی بڑھانے کے مطابق رکھے گئے ہیں۔