وادی کیلاش،چلم جوشی (kalash chilum joshi )کے رنگا رنگ تہوار میں جہاں موسیقی، روایتی رقص اور ثقافتی تقریبات سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔
نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کی ملاقاتوں اور رشتوں کے انتخاب کی روایات بھی خاص دلچسپی کا باعث بن رہی ہیں۔
13 سے 17 مئی 2026 تک جاری رہنے والے اس تہوار میں وادی کیلاش کی قدیم روایات بھرپور انداز میں نظر آ رہی ہیں۔
مقامی بزرگوں کے مطابق چلم جوشی نوجوانوں کو ایک دوسرے کو جاننے اور پسند کی بنیاد پر مستقبل کے رشتے طے کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے، جبکہ کیلاش ثقافت میں لڑکی کی رائے کو خصوصی اہمیت حاصل ہے۔
سیاحوں کا کہنا ہے کہ چلم جوشی صرف ایک ثقافتی میلہ نہیں بلکہ سماجی ہم آہنگی، خاندانی تعلقات اور روایتی اقدار کو مضبوط بنانے کا خوبصورت ذریعہ بھی ہے۔
مزید پڑھیں:ملک میں نو ڈیزائن کرنسی نوٹوں کی آمد میں تاخیر کا امکان؟ گورنراسٹیٹ بینک
ماہرین ثقافت کے مطابق یہ تہوار صدیوں پرانی روایات کو نئی نسل تک منتقل کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔












جمعہ 15 مئی 2026 