پنکی کے منشیات نیٹ ورک رائیڈرز اور کیریئرز ڈیٹا مرتب، 3 خواتین بھی شامل

Calender Icon جمعہ 15 مئی 2026

کراچی میں منشیات فروشی کا بڑا نیٹ ورک چلانے کے الزام میں گرفتار انمول عرف پنکی کے ہینڈلرز، کیریئرز اور پھر رائیڈرز(riders and carriers) کا ڈیٹا مرتب کرلیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں تیار ڈیٹا گراف میں ملزمان کی تصاویر بھی شامل کی گئی ہیں۔ ڈیٹا کے مطابق نیٹ ورک میں شامل 3 ہینڈلرز اور 22 کیریئرز کے ذریعے کراچی میں منشیات سپلائی کی جاتی ہے۔

ہینڈلرز سے کیریئرز اور پھر رائیڈرز کے ذریعے منشیات کسٹمرز کو پہنچائی جاتی تھیں۔ ذرائع کے مطابق حمزہ، عباس اور عاقب، پنکی کے کراچی میں ہینڈلرز تھے۔

ڈیٹا رپورٹ کے مطابق ہینڈلرز کے ساتھ رابطہ پنکی کے بھائی شوکت کے ذریعے کیا جاتا تھا۔ پنکی کے ڈرگ کارٹیل کے کیریئرز میں 3 خواتین بھی شامل ہیں۔

جن میں صبا، انعم عرف انا اور حمزہ کو 70 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ پر رکھا گیا تھا۔ لاہور سے آنے والی منشیات کو انمول عرف پنکی کا بھائی ناصر کیمیکلز ملا کر تیار کرتا تھا۔

مزید پڑھیں:پنجاب، یکم جون تک کاروباری اوقات کارپر رات 8 بجےکی پابندی ختم

پنکی کے 8 رائیڈرز لاہور، فیصل آباداور وہاڑی سے آکر کراچی میں منشیات ڈیلیوری کرتے تھے۔ اس سلسلے میں مزید تحقیقات جاری ہیں۔