سلہٹ ٹیسٹ: بنگلا دیش کی بیٹنگ جاری، 7 وکٹوں پر 182 رنز بنالیے

Calender Icon ہفتہ 16 مئی 2026

سلہٹ میں پاکستان(Pakistan) اور بنگلا دیش کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ میں بنگلا دیش(Bangladesh) کی پہلی اننگز جاری ہے، جہاں میزبان ٹیم نے کھیل کے دوران 7 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنا لیے ہیں اور اس وقت بھی اس کی بیٹنگ جاری ہے۔

میچ کے آغاز میں بنگلا دیش کے اوپنرز محمود الحسن جوئے اور تنزید حسن نے اننگز کا آغاز کیا، تاہم قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عباس نے پہلے ہی اوور کی دوسری گیند پر محمود الحسن کو آؤٹ کر کے پاکستان کو ابتدائی کامیابی دلائی۔

اس کے بعد بنگلا دیش کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں۔ تنزید حسن 26 رنز، نجم الحسن شانتو 29 رنز، مومن الحق 22 رنز جبکہ تجربہ کار بلے باز مشفیق الرحیم 23 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے محمد عباس اور خرم شہزاد نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں اور بنگلا دیش کی بیٹنگ لائن کو دباؤ میں رکھا۔ اسپنر اور دیگر بولرز بھی دباؤ برقرار رکھنے میں مصروف ہیں۔

مزیدپڑھیں:زیادہ تر مرد فراڈ ہوتے ہیں، خواتین خود کو اولین ترجیح دیں،فرحان سعید

واضح رہے کہ اس میچ کے لیے پاکستان نے اپنی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی ہیں۔ امام الحق، شاہین شاہ آفریدی اور نعمان علی کو آرام دیا گیا ہے جبکہ ان کی جگہ بابر اعظم، خرم شہزاد اور ساجد خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ سیریز میں بنگلا دیش کو پہلے ہی ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ پہلے ٹیسٹ میچ میں بنگلا دیش نے پاکستان کو 104 رنز سے شکست دی تھی، جہاں پاکستانی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 163 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔