پاکستان کے معروف گلوکار اور اداکار فرحان سعید(Farhan Saeed) نے مردوں کے رویّوں سے متعلق ایک حالیہ گفتگو میں کھل کر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ رشتوں میں خواتین کو اپنی ذات اور خودداری کو ہمیشہ ترجیح دینی چاہیے۔
وہ حال ہی میں اداکارہ مامیا شجافر کے ہمراہ ایک پروگرام میں اپنی آنے والی فلم کی تشہیر کے لیے شریک تھے، جہاں گفتگو کے دوران تعلقات اور دھوکے کے موضوع پر بات شروع ہوئی۔ مامیا شجافر نے کہا کہ اکثر لڑکے جھوٹے وعدوں اور باتوں سے خواتین کو متاثر کرتے ہیں اور بعد میں مایوسی کا باعث بنتے ہیں۔
اسی گفتگو کے دوران فرحان سعید نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ مسئلہ صرف چند افراد تک محدود نہیں بلکہ زیادہ تر مرد اس طرزِ عمل کا شکار ہوتے ہیں، جس کے باعث رشتوں میں پیچیدگیاں پیدا ہوتی ہیں۔
انہوں نے خواتین کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ انہیں سب سے پہلے خود سے محبت کرنی چاہیے اور اپنی عزتِ نفس کو ہر رشتے پر مقدم رکھنا چاہیے۔ ان کے مطابق کسی بھی تعلق میں اپنی ذات کو مکمل طور پر قربان کرنا درست رویہ نہیں ہے اور بار بار مواقع دینے سے اکثر مسائل بڑھتے ہیں۔
مزیدپڑھیں:نیب اصلاحات اور شفافیت سمیت آئی ایم ایف کی سخت معاشی شرائط سامنے آ گئیں
فرحان سعید نے یہ بھی کہا کہ بہت سی خواتین یہ سمجھتی ہیں کہ وہ اپنی محبت یا برداشت سے کسی شخص کو بدل سکتی ہیں، لیکن حقیقت میں ایسا کم ہی ہوتا ہے، اس لیے انہیں خود کو غیر ضروری جذباتی بوجھ سے بچانا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ بعض مرد بھی مختلف رویوں کی وجہ سے متاثر ہوتے ہیں، لیکن عمومی طور پر زیادہ تر خواتین رشتوں میں جذباتی نقصان اٹھاتی ہیں۔












ہفتہ 16 مئی 2026 