جیکب آباد میں پسند کی شادی کے بعد کشیدگی، درجنوں گھروں کو آگ لگانے کا واقعہ

Calender Icon ہفتہ 16 مئی 2026

جیکب آباد (Jacobabad) میں پسند کی شادی کے بعد پیدا ہونے والی کشیدگی نے سنگین صورتحال اختیار کر لی، جس کے نتیجے میں مبینہ طور پر درجنوں گھروں کو آگ لگا دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق 4 مئی کو ایک جوڑے نے حیدرآباد کی عدالت میں اپنی مرضی سے شادی کی تھی۔ متاثرہ جوڑے کا کہنا ہے کہ وہ گھر سے کچھ بھی لے کر نہیں گئے تھے اور ان پر سونے کی چوری کا جھوٹا الزام عائد کیا گیا۔

واقعے کے بعد تنازع شدت اختیار کر گیا اور مبینہ طور پر مسلح افراد نے ایک بستی میں گھروں اور املاک کو نذرِ آتش کر دیا۔ آگ سے ایک ایسا گھر بھی جل گیا جہاں چند دن بعد شادی کی تیاریاں جاری تھیں۔

مزید پڑھیں؛مونی رائے کی علیحدگی پر دیشا پٹانی سے متعلق افواہیں گردش کرنے لگیں

متاثرہ خاندانوں کا کہنا ہے کہ وہ شدید گرمی میں بے گھر ہو کر کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ 32 افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے، جن میں سے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ دیگر کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

یہ واقعہ علاقے میں سماجی اور قبائلی کشیدگی کو ایک بار پھر نمایاں کر رہا ہے۔