امریکی صدر Donald Trump کے حالیہ دورۂ چین کے بعد ان کے چین سے متعلق مؤقف میں واضح تبدیلی دیکھی گئی ہے۔
اس سے قبل ٹرمپ اکثر چینی سرمایہ کاروں کی امریکا میں زرعی زمین کی خریداری اور ہارورڈ سمیت تعلیمی اداروں میں چینی طلبا کی موجودگی پر تنقید کرتے رہے ہیں۔ اسی طرح وہ امریکا کی معاشی مشکلات اور بے روزگاری کا ذمہ دار بھی چین کو ٹھہراتے رہے ہیں۔
تاہم چین کے دورے کے بعد ان کے لہجے میں نرمی آئی ہے اور اب وہ چین کے ساتھ بہتر تعلقات کی بات کرتے ہوئے اسے امریکی معیشت، خصوصاً کسانوں اور تعلیمی اداروں کے لیے اہم قرار دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں؛کراچی میں جعلی سفری دستاویزات بنانے والا غیرقانونی ٹریول ایجنٹ گرفتار
دوسری جانب صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان دو روزہ ملاقات کے بعد دونوں ممالک کی جانب سے الگ الگ بیانات سامنے آئے ہیں، جن میں بعض اہم امور پر اختلافات بھی نمایاں ہیں۔
رپورٹس کے مطابق امریکی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان مختلف تجارتی معاملات پر پیش رفت ہوئی ہے، جبکہ چین نے اپنی توجہ تائیوان، ایران اور علاقائی امن جیسے مسائل پر مرکوز رکھی ہے۔












ہفتہ 16 مئی 2026 