خیبرپختونخوا (Khyber Pakhtunkhwa) میں صوبائی کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے چھ نئے وزرا، چار مشیر اور آٹھ معاون خصوصی شامل کر لیے گئے ہیں، جس کے بعد کابینہ کا مجموعی حجم 14 سے بڑھ کر 31 تک پہنچ گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اس توسیع کے بعد کابینہ کی مجموعی ساخت آئینی حد سے تجاوز کرتی دکھائی دے رہی ہے، کیونکہ آئین کے تحت وزرا کی زیادہ سے زیادہ حد 15 اور مشیروں کی تعداد 5 مقرر ہے۔
نئی تشکیل کے بعد وزیراعلیٰ سمیت وزرا کی تعداد 17 جبکہ مشیروں کی تعداد 6 ہو گئی ہے۔
مزید پڑھیں؛ایم کیو ایم پاکستان کا پنجاب میں تنظیم نو کا فیصلہ
رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے مستعفی ہونے کے بعد سہیل آفریدی کو نیا وزیراعلیٰ منتخب کیا گیا تھا، جنہوں نے ابتدا میں محدود کابینہ تشکیل دی اور مکمل کابینہ کی تشکیل کے لیے مشاورت کا مؤقف اپنایا۔
تاہم سیاسی و تنظیمی دباؤ کے باعث کابینہ میں مزید توسیع کا فیصلہ کیا گیا۔ سمری کی منظوری کے بعد اسے گورنر خیبرپختونخوا کو ارسال کیا گیا، جس پر دستخط کے بعد معاملہ واپس حکومت کو بھیج دیا گیا۔
نئے وزرا اور مشیروں کی حلف برداری آج گورنر ہاؤس میں متوقع ہے، جس کے بعد کابینہ باضابطہ طور پر اپنی توسیع شدہ شکل اختیار کر لے گی۔












ہفتہ 16 مئی 2026 