چیٹ جی پی ٹی نے صارفین کیلئے ایک نیا بہتر ین فیچر کیلئے متعارف

Calender Icon اتوار 17 مئی 2026

اسلام آباد،درحقیقت یہ فیچر اس آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) چیٹ بوٹ (A I chat boot)کے استعمال کا تجربہ بدل کر رکھ دے گا اور اچھی بات یہ ہے کہ یہ مفت صارفین کو بھی دستیاب ہوگا۔

اس فیچر کے تحت جب بھی آپ کسی فائل کو چیٹ جی پی ٹی میں اپ لوڈ کریں گے تو وہ غائب نہیں ہوگی بلکہ چیٹ جی پی ٹی انہیں ایک نئی لائبریری میں محفوظ کرلے گا، تاکہ ان کا حوالہ مستقبل کی چیٹس میں دیا جاسکے۔

ایسا ہر قسم کی فائلز جیسے اسپریڈ شیٹس یا پریزنٹیشنز کے ساتھ ہوگا۔چیٹ جی پی ٹی میں خاموشی سے ایک دلچسپ تبدیلی کر دی گئی۔چیٹ جی پی ٹی آپ کی ہدایات پر عمل کرے گا اور اس اسٹوریج میموری کو مستقبل میں بھی استعمال کرے گا۔

ابھی چیٹ جی پی ٹی کی جانب سے فائلز کو کسی چیٹ کے اختتام پر فوری طور پر فراموش کر دیا جاتا ہے۔مگر اب وہ ان فائلز کو یاد رکھے گا اور کسی اے آئی ورک اسپیس کے طور پر کام کرے گا، یعنی کسی حد تک گوگل فائلز کی طرح۔

اس نئے فیچر میں اسٹوریج کی حد کو مختلف سبسکرائبرز کے لیے محدود رکھا گیا ہے جیسے مفت صارفین کے لیے 500 ایم بی اسٹوریج دستیاب ہوگی۔اسی طرح گو سبسکرائبرز کو 4 جی بی، پلس اینڈ بزنس صارفین کو 20 جی بی جبکہ پرو سبسکرائبرز کو 100 جی بی اسٹوریج دستیاب ہوگی۔

نئے اسٹوریج فیچر کا مطلب یہ ہے کہ اب آپ چیٹ جی پی ٹی سے اپنے پرانے ٹیکس فارمز، کھانا پکانے کی تراکیب، سی ویز اور دیگر کے بارے میں پوچھ سکیں گے۔یہ نیا فیچر موبائل ایپ اور ویب انٹرفیس دونوں پر دستیاب ہوگا۔
مزید پڑھیں:ملک میں 10ہزار سے زائد نئی کمپنیاں رجسٹرڈ، غیرملکی سرمایہ 218 فیصد اضافہ، ایس ای سی پی

اس کے لیے سیٹنگز میں اسٹوریج کے نام سے آپشن موجود ہوگا، جبکہ امیجز کے برابر میں ایک نیا لائبریری مینیو آپشن بھی نظر آئے گا، جہاں اپ لوڈ کی جانے والی فائلز کو دیکھا جاسکے گا۔