وزیراعظم شہباز شریف، قطری وزیراعظم اہم رابطہ، خطے کی صورتحال پر گفتگو

Calender Icon اتوار 17 مئی 2026

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کو قطر کے وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم آل ثانی کی جانب سے ٹیلیفونک رابطہ(telephonic conversation) کیا گیا، جس میں علاقائی امن، سفارتکاری اور باہمی تعاون پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

دونوں رہنماؤں نے خوشگوار ماحول میں خطے کی موجودہ صورتحال اور امن و استحکام کیلئے جاری سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی امن کوششوں کی حمایت پر قطری قیادت کا شکریہ ادا کیا اور علاقائی تنازعات کے حل کیلئے قطر کے تعمیری کردار کو سراہا۔

گفتگو کے دوران دونوں ممالک نے مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مسلسل رابطوں اور قریبی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

مزید پڑھیں:ابوظبی، باراکھا نیوکلیئر پاور پلانٹ پر ڈرون حملہ، آگ بھڑک اُٹھی، حکام

وزیراعظم نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کے دورۂ پاکستان کے منتظر ہونے کا بھی کہا۔