سکھر ایکسپریس کوجیکب آباد کے قریب حادثہ، 4 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں

Calender Icon اتوار 17 مئی 2026

سندھ ، جیکب آباد کے قریب سکھرایکسپریس کی 4 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ریلوے حکام (railways officals)کے مطابق حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،حادثے کاشکار ہونیوالی سکھر ایکسپریس کراچی سے جیکب آباد آرہی تھی۔

ٹرین حادثہ، ریلوے نے 3 رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ،امدادی کارروائیاں جاری ، ٹریک کو جلد کلیئر کرایا جائے گا۔واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں ۔

ادھر شدید گرمی کے باعث مسافروں کا برا حال ہے ، ریلوے حکام سے جلد از جلد ٹرین روانہ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:عیدالاضحیٰ 27 مئی کو، ذی الحجہ کا چاند نظر آگیا، مولانا عبدالخبیر آزاد کا اعلان

حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا لیکن ٹریک معطل ہے۔ریلوے حکام ، سکھر ایکسپریس کراچی سے جیکب آباد جارہی تھی ،ٹریک کا مرمتی کام شروع کرکے جلد اسے کلیئر کردیا جائے گا۔