کوئٹہ: انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 35 سے زائد خوارج ہلاک، 3اہم کمانڈر گرفتار

Calender Icon اتوار 17 مئی 2026

کوئٹہ میں سیکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فتنہ الہندوستان (fitnat ul hundistan)کے 35 سے زائد خوارج ہلاک ہوگئے۔

معاون خصوصی وزیراعلیٰ بلوچستان شاہد رند کا کہنا ہے کہ منگلہ زرغون غر میں 13مئی سے جاری انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں فتنہ الہندوستان کے 35 سے زائدخوارج ہلاک ہوگئے۔ کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے تین اہم کمانڈرز گرفتار کرلیے گئے۔

شاہد رند نے کہا کہ آپریشن میں اہم کامیابیاں حاصل ہوئیں، دہشتگردوں کے متعدد کیمپس اور ٹھکانے تباہ ہوگئے۔ گرفتار دہشتگرد کمانڈرز سے اہم معلومات حاصل ہوئی ہیں، مزید کارروائیاں جاری ہیں۔

مزید پڑھیں:سیاسی و عسکری قیادت کی شراکتداری نے پاکستان کا امیج بدل دیا، وزیراعظم دعویٰ

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ آپریشن بلوچستان اور پاکستان کےامن واستحکام کےلیے ناگزیر ہے، فتنہ الخوارج کےسہولت کاروں اور پشت پناہ عناصر کے گرد گھیراتنگ کیاجارہا ہے۔ ریاست پاکستان دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک اپنی کارروائیاں جاری رکھے گی۔