عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ

Calender Icon پیر 18 مئی 2026

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں(Gold Rates) میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد صرافہ بازاروں میں نرخ نئی سطح پر پہنچ گئے ہیں

۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں دو روز کے وقفے کے بعد فی اونس سونے کی قیمت میں 9 ڈالر اضافہ ہوا، جس کے بعد عالمی سطح پر سونا 4 ہزار 548 ڈالر فی اونس تک پہنچ گیا۔

عالمی مارکیٹ میں اضافے کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی دیکھے گئے، جہاں فی تولہ سونے کی قیمت 900 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 77 ہزار 162 روپے ہو گئی۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 772 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 9 ہزار 89 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

مزیدپڑھیں:مسافر کوچ کی ڈگی میں 9 بکرے دم گھٹنے سے ہلاک

دوسری جانب چاندی کی عالمی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی 26 سینٹس مہنگی ہو کر 76 ڈالر 15 سینٹس پر پہنچ گئی، جبکہ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی 26 روپے اضافے کے بعد 8 ہزار 99 روپے ہو گئی۔اسی طرح 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 22 روپے اضافے کے بعد 6 ہزار 943 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔