چین میں پاکستان کے سفیر Khalil Hashmi کو چینی وزیر خارجہ Wang Yi کی جانب سے ’’بہترین ڈپلومیٹ میڈل‘‘ سے نواز دیا گیا۔
یہ اعزاز بیجنگ میں وزارتِ خارجہ کے زیر اہتمام منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں دیا گیا، جہاں سفیر خلیل ہاشمی کی غیر معمولی سفارتی خدمات اور پاک چین تعلقات کے فروغ میں کردار کو سراہا گیا۔
تقریب میں چینی حکام نے کہا کہ خلیل ہاشمی نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون، سفارتی روابط اور اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
سفیر خلیل ہاشمی چین میں تعینات ہونے والے پہلے پاکستانی سفیر بن گئے ہیں جنہیں یہ نمایاں سفارتی اعزاز حاصل ہوا ہے۔
مزیدپڑھیں:ایلون مسک اوپن اے آئی کے خلاف مقدمہ ہار گئے
ایوارڈ وصول کرنے کے بعد انہوں نے چینی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ اعزاز ان کی پوری ٹیم، خاندان اور پاکستان و چین کے درمیان دوستی کے لیے خدمات انجام دینے والے تمام سفارتکاروں کے نام ہے۔
انہوں نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان اور چین نے ہمیشہ مشکل عالمی حالات اور چیلنجز کے دوران ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے اور دونوں ممالک کی دوستی وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہی ہے۔












منگل 19 مئی 2026 