بی بی ایل کے پہلے میچ کے لیے بھارت میں تیاریاں شروع

Calender Icon منگل 19 مئی 2026

آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ (BBL) کے آئندہ سیزن کا آغاز پہلی بار بھارت سے ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جس کے لیے ابتدائی تیاریاں اور مشاورت شروع ہو چکی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق افتتاحی میچ بھارت کے شہر چنائی میں کرانے پر غور جاری ہے۔

چنائی میں بی بی ایل کے آغاز کی منصوبہ بندی

رپورٹس کے مطابق بی بی ایل کے نئے سیزن کے پہلے میچز کی میزبانی چنائی کو دیے جانے کا امکان ہے۔ اس مقصد کے لیے تامل ناڈو کرکٹ ایسوسی ایشن اور بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے مثبت ردعمل سامنے آیا ہے۔

دسمبر میں پہلا میچ بھارت میں کرانے کا امکان

میڈیا ذرائع کے مطابق بی بی ایل کا پہلا میچ دسمبر میں بھارت میں شیڈول کیا جا سکتا ہے۔ اگر یہ منصوبہ حتمی شکل اختیار کرتا ہے تو یہ پہلی بار ہوگا کہ آسٹریلوی ٹی ٹوئنٹی لیگ بھارت کی سرزمین سے آغاز کرے گی۔

مزیدپڑھیں:سعودی عرب، قطر اور یو اے ای کی مداخلت پر ٹرمپ نےایران پرحملے کا فیصلہ واپس لے لیا،اسرائیلی صحافی کادعویٰ

کرکٹ آسٹریلیا کا اعلیٰ سطحی وفد چنائی میں

کرکٹ آسٹریلیا کا پانچ رکنی وفد پہلے ہی چنائی کا دورہ کر چکا ہے، جہاں اس نے ممکنہ وینیو کا جائزہ لیا اور مقامی حکام کے ساتھ اہم ملاقاتیں بھی کیں۔ بھارتی بورڈ کے نمائندے بھی اس موقع پر موجود تھے۔

وینیو کی ابتدائی منظوری اور مشاورت

ذرائع کے مطابق آسٹریلوی وفد نے وینیو کی ابتدائی ریکی مکمل کر لی ہے، جبکہ کرکٹ انتظامیہ کے درمیان تفصیلی بات چیت جاری ہے۔ حکومتی سطح پر معاملات کو حتمی شکل دینا ابھی باقی ہے۔

حتمی فیصلے کا انتظار

اگرچہ ابتدائی پیش رفت مثبت بتائی جا رہی ہے، تاہم حتمی فیصلہ دونوں ممالک کی حکومتوں اور کرکٹ بورڈز کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔ اس فیصلے کو کرکٹ کی عالمی مارکیٹ کے لیے ایک غیر معمولی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔