وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی(Mohsin Naqvi) ایک بار پھر اہم سفارتی دورے پر تہران پہنچ گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق یہ دورہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ان کا دوسرا دورۂ ایران ہے، جہاں وہ امریکا اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات سے متعلق ایرانی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق محسن نقوی ایرانی حکام کے ساتھ خطے کی مجموعی صورتحال، مشرق وسطیٰ میں کشیدگی اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اس سے قبل اپنے حالیہ دورۂ تہران میں انہوں نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف اور وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقاتیں کی تھیں۔
مزیدپڑھیں:لاہور سیشن کورٹ: رجب بٹ کی عبوری ضمانت کنفرم،ندیم نانی والا کوبھی ریلیف مل گیا
ذرائع کا کہنا ہے کہ ان ملاقاتوں میں پاکستان اور ایران کے دوطرفہ تعلقات، سرحدی تعاون، امن و استحکام اور خطے کی بدلتی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی تھی۔ محسن نقوی اپنے گزشتہ دورۂ ایران کے بعد براہِ راست بلوچستان پہنچے تھے، جہاں وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی موجود تھے۔












بدھ 20 مئی 2026 