اداکارہ مومنہ اقبال کے لیگی ایم پی اے پرہراسگی کے الزامات،این سی سی آئی اے میں آج دونوں کی طلبی

Calender Icon جمعرات 21 مئی 2026

لاہور (اسد شاہ ) اداکارہ مومنہ اقبال(Momina Iqbal) کی جانب سے لیگی رکن صوبائی اسمبلی پر ہراسگی کے الزامات پر این سی سی آئی اے نے اداکارہ کی درخواست پر قانونی کارروائی شروع کر دی جس پر این سی سی آئی اے نے مومنہ اقبال اور لیگی ایم پی اے کو آج طلب کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ مومنہ اقبال کی درخواست کو ڈائری نمبر لگ گیا ۔ اداکارہ کی درخواست کو ڈائری نمبر 26/37455 لگایا گیا ہے۔این سی سی آئی اے حکام کے مطابق درخواست جلد انویسٹی گیشن آفیسر کو مارک کی جائے گی۔

اداکارہ نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ہراسگی کے الزامات کے حوالے سے پوسٹ کی تھی ۔ اداکارہ کے مطابق متعدد شکایات کے باوجود پولیس، ایف آئی اے اور این سی سی آئی اے کوئی ایکشن نہیں لے رہے۔

مزیدپڑھیں: بغیر اے سی کے کمرہ ٹھنڈا رکھنے کے آسان اور زبردست طریقے

سوشل میڈیا پوسٹ میں اداکارہ نے مریم نواز کے دفتر کے لوگوں پر معاملے کو دبانے کا الزام بھی لگایا۔ مومنہ اقبال نے کہا تھا کہ اگر یہ معاملہ جاری رہا تو اس پر پریس کانفرنس کروں گی۔ اداکارہ نے متعلقہ اداروں سے نوٹس لینے اور فیملی کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔