وفاقی تعلیمی اداروں میں موسمِ گرما کی تعطیلات کا اعلان

Calender Icon جمعرات 21 مئی 2026

وفاقی دارالحکومت(Islamabad) کے سرکاری تعلیمی اداروں میں موسمِ گرما کی تعطیلات کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق اسلام آباد کے تمام ماڈل اسکولز، کالجز اور دیگر وفاقی تعلیمی ادارے مقررہ شیڈول کے تحت بند رہیں گے۔

جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ موسمِ گرما کی تعطیلات کا آغاز 25 مئی 2026 سے ہوگا اور یہ سلسلہ 31 جولائی 2026 تک جاری رہے گا۔ اس دوران تمام تعلیمی سرگرمیاں معطل رہیں گی جبکہ ادارے 3 اگست 2026 کو دوبارہ کھول دیے جائیں گے۔

مزیدپڑھیں:وزیراعظم کی طرف سے پرنس رحیم آغا خان پنجم کے اعزاز میں ناشتے پر تقریب

تعلیمی حکام کے مطابق تعطیلات کا مقصد شدید گرمی کے موسم میں طلبہ اور اساتذہ کو سہولت فراہم کرنا اور تعلیمی ماحول کو محفوظ بنانا ہے۔ اس عرصے میں امتحانی سرگرمیوں اور دیگر تعلیمی شیڈول میں بھی ضرورت کے مطابق رد و بدل کیا جا سکتا ہے۔