عالمی منڈی میں خام تیل (Crude Oil)کی قیمتوں میں ایران سے متعلق کشیدہ صورتحال اور جنگ بندی کے غیر یقینی ماحول کے باعث دوبارہ اضافہ دیکھا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق دو روز کی کمی کے بعد جمعرات کو برینٹ کروڈ آئل 81 سینٹ مہنگا ہو کر 105.83 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گیا۔ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت میں بھی 97 سینٹ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور یہ 99.23 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہونے لگا۔
توانائی ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کی ایران کے ساتھ جاری کشیدگی اور ممکنہ جنگ بندی کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال عالمی توانائی مارکیٹ میں بے چینی کا سبب بنی ہے۔ علاوہ ازیں، امریکی خام تیل کے ذخائر میں کمی کی رپورٹس نے عالمی سپلائی پر خدشات میں اضافہ کیا، جس کے باعث سرمایہ کار دوبارہ تیل خریدنے کی طرف راغب ہوئے ہیں۔
مزیدپڑھیں:دہشت گردی کے خاتمے تک جنگ پوری قومی قوت سے جاری رہے گی، فیلڈ مارشل
مشرق وسطیٰ میں یہ کشیدگی برقرار رہی تو آنے والے دنوں میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ متوقع ہے، جس کے اثرات عالمی معیشت، ٹرانسپورٹ سیکٹر اور مہنگائی پر بھی پڑ سکتے ہیں۔












جمعرات 21 مئی 2026 