مومنہ اقبال کیس، مدعیہ کی NCCI سے فوٹوگراف لکیج روکنے کی درخواست

Calender Icon جمعہ 22 مئی 2026

لاہور، ذرائع کے مطابق مومنہ اقبال نے این سی سی آئی اے کو بیان میں بتایا کہ ان کی پرائیوٹ تصاویر ثاقب چدھڑ(Saqib chaddur) کے پاس ہیں جن کو ملزم کی جانب سے لیک کیا جارہا ہے۔

اداکارہ کی جانب سے تصاویر لیک ہونے سے روکنے کی درخواست کی گئی۔ این سی سی آئی اے کی جانب سے الزامات کے حوالے سے اداکارہ کو پولیس کو درخواست دینے کا بھی کہا گیا۔

کیونکہ وہ الزامات این سی سی آئی اے کے دائرہ کار میں نہیں آتے جس پر اداکارہ اپنی لیگل ٹیم کے ہمراہ لاہور کے تھانہ چوہنگ پہنچیں جہاں انہوں نے ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت لیگی رکن پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ کے خلاف درخواست جمع کروادی ہے۔

دوسری جانب سے وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے اس واقعہ کے حوالے سے سخت اور دو ٹوک موقف اپنایا ہے جو کہ قابل ستائش ہے،

وزیراعلی پنجاب کا کہنا ہے کہ اس کیس کو میرٹ اور قانون کے مطابق سختی سے حل کیا جائے گا، کسی بھی خاتون کو ہراساں کرنے، دھمکیاں دینے یا استحصال کرنے کی کوشش میں ملوث پائے جانے والے کو نہیں بخشوں گی۔

ثاقب چدھڑ کے حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ ثاقب چدھڑ کا تعلق ٹاہلی منگینی تحصیل بھوانہ سے ہے۔اہل علاقہ کے مطابق ثاقب چدھڑ کی آبائی زمین 15 سے 20 مربع کے قریب ہے۔

سیاست میں آنے سے قبل بھی ثاقب چدھڑ کے پاس گاڑیاں اور پیسہ موجود تھا،تاہم یہ اپنے کزن کے ساتھ ملکر گردے نکالنے اور فروخت کرنے دھندے میں ملوث رہا ۔

مزید پڑھیں:امریکی نیشنل انٹیلی جنس ڈائریکٹر تلسی گبارڈ نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا، میڈیا ذرائع

ثاقب چدھڑ کا بیرون ملک بھی کھانے پینے اور گاڑیوں کا بزنس موجود ہے۔ثاقب چدھڑ نے چند ماہ قبل چنیوٹ کے علاقہ عباس نگر میں مزید 2 مربع سے زائد زمین بھی خریدی ہے۔ثاقب چدھڑ کی فیملی قیام پاکستان سے قبل یہی رہائش پذیر ہے اور اپنے علاقے کی سب سے امیر فیملی شمار ہوتی ہے۔