سکستھ روڈ کے قریب میٹرو بس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، مسافر محفوظ

Calender Icon ہفتہ 23 مئی 2026

راولپنڈی میں سیکریٹریٹ سے صدر جانے والی میٹرو بس کو سکستھ روڈ کے قریب اچانک آگ لگ گئی۔

ڈرائیور نے صورتحال کو بھانپتے ہوئے فوری طور پر بس کو اسٹیشن پر روکا اور تمام مسافروں کو بحفاظت باہر نکال لیا۔

ابتدائی طور پر عملے نے آگ پر قابو پالیا تھا، تاہم تیز ہواؤں کے باعث شعلے دوبارہ بھڑک اٹھے اور دیکھتے ہی دیکھتے پوری بس آگ کی لپیٹ میں آ گئی۔ آگ اتنی شدید تھی کہ میٹرو بس مکمل طور پر جل کر تباہ ہوگئی۔

مزیدپڑھیں:ایئرچیف، ترک ہم منصب سے ملاقات، تربیتی تعاون بڑھانے پر اتفاق

اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور دوسری مرتبہ لگنے والی آگ پر قابو پالیا۔ خوش قسمتی سے بس خالی کرا لی گئی تھی، جس کے باعث کسی قسم کا جانی نقصان پیش نہیں آیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ میٹرو بس کے انجن میں لگی تھی، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔