بوہری برادری آج ملک بھر میں عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و خروش سے منا رہی ہے

Calender Icon منگل 26 مئی 2026

بوہری برادری آج ملک بھر میں عیدالاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام سے منا رہی ہے۔ کراچی سمیت مختلف شہروں میں نماز عید کے اجتماعات منعقد ہوئے جہاں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور ملک کی سلامتی، امن اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

کراچی کے علاقے صدر میں واقع طاہری مسجد میں عیدالاضحیٰ کا مرکزی اجتماع منعقد ہوا جہاں بوہری برادری کے افراد کی بڑی تعداد نے نماز عید ادا کی۔ خطبہ عید میں قربانی کی اہمیت، ایثار، بھائی چارے اور انسانیت کی خدمت پر روشنی ڈالی گئی۔

مزیدپڑھیں:اسپیس ایکس کا راکٹ زمین واپسی پر دھماکے سے پھٹ گیا، ویڈیو وائرل

عید اجتماعات کے موقع پر سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے جبکہ مساجد اور عبادت گاہوں کے اطراف پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار تعینات رہے۔ نماز عید کے بعد سنت ابراہیمی کی ادائیگی کیلئے قربانی کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا اور مستحق افراد میں گوشت تقسیم کیا جا رہا ہے۔

ملک بھر میں بوہری برادری کے افراد نے عیدالاضحیٰ روایتی جوش و خروش سے منائی، ایک دوسرے کو مبارکباد دی اور خوشیوں میں شریک ہوئے۔