پاکستانی فری لانسرز نے 10 ماہ میں 95 کروڑ ڈالر کمالیے

Calender Icon منگل 26 مئی 2026

Pakistan کے فری لانسرز نے رواں مالی سال کے ابتدائی 10 ماہ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 95 کروڑ ڈالر سے زائد کا زرمبادلہ ملک میں لایا، جو گزشتہ برس کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ہے۔

State Bank of Pakistan کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2025ء سے اپریل 2026ء تک کمپیوٹر اور انفارمیشن سروسز کے شعبے میں فری لانسنگ کے ذریعے حاصل ہونے والی برآمدی آمدن 95 کروڑ 90 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی، جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں یہ رقم 64 کروڑ 20 لاکھ ڈالر تھی۔ اس طرح سالانہ بنیاد پر تقریباً 49 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق پاکستانی فری لانسرز نے اس عرصے میں India، China، United Arab Emirates اور دیگر کئی ممالک کے فری لانسرز کے مقابلے میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

مزید پڑھیں؛جن قوموں نے ظلم کیا اور ناشکری کی ان سےنعمتیں چھین لی گئیں: خطبہ حج

Dr. عمران بٹادا، جو Pakistan Freelancers Association کے صدر اور سی ای او ہیں، نے بتایا کہ پاکستانی فری لانسرز کی آمدن میں اضافہ مختلف عالمی فری لانسنگ پلیٹ فارمز جیسے Upwork اور Fiverr پر بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند برسوں میں پاکستان میں فری لانسنگ کے حوالے سے شعور میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جس کے باعث ہزاروں نوجوانوں نے آن لائن لرننگ، نجی اداروں، حکومتی تربیتی پروگراموں اور مختلف این جی اوز کے ذریعے جدید مہارتیں حاصل کیں۔

ڈاکٹر عمران بٹادا کے مطابق پاکستان میں فری لانسنگ کمیونٹی کا حجم تقریباً 30 لاکھ افراد تک پہنچ چکا ہے، جبکہ حکومت، بینکاری شعبے اور دیگر اداروں کے تعاون سے اس شعبے کو مزید منظم اور وسعت دی جا سکتی ہے۔