عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ Punjab, Pakistan حکومت عیدالاضحیٰ کے موقع پر ماحول کی صفائی کے لیے بڑے پیمانے پر اقدامات کر رہی ہے اور قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کے لیے ماحول دوست ویسٹ بیگز مفت تقسیم کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ صوبے بھر میں تقریباً 1 کروڑ 20 لاکھ ویسٹ بیگز شہریوں کو فراہم کیے جا رہے ہیں تاکہ قربانی کے بعد صفائی کے عمل کو بہتر اور منظم بنایا جا سکے۔
ان کے مطابق اس سال پنجاب میں 35 سے 37 لاکھ جانوروں کی قربانی متوقع ہے، جس کے پیش نظر صفائی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں؛پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے شدید متاثرہ ممالک میں شامل، مصدق ملک
عظمیٰ بخاری نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ قربانی کے بعد آلائشیں فراہم کردہ ویسٹ بیگز میں ڈال کر مقررہ مقامات پر جمع کروائیں تاکہ صفائی برقرار رکھی جا سکے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ حکومتی ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والوں پر 50 ہزار روپے تک جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔












منگل 26 مئی 2026 