ہرمزگان میں حملہ، ایران کا امریکا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام

Calender Icon منگل 26 مئی 2026

ایران(Iran )کی وزارتِ خارجہ نے الزام عائد کیا ہے کہ United States نے جنوبی ایرانی صوبے ہرمزگان میں کارروائیاں کرتے ہوئے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی وزارتِ خارجہ نے منگل کو جاری بیان میں کہا کہ امریکی فوج نے پیر کے روز جنوبی ایران میں مختلف اہداف کو نشانہ بنایا، جن میں مبینہ طور پر بارودی سرنگیں بچھانے والی کشتیاں اور میزائل لانچنگ سائٹس شامل تھیں۔

دوسری جانب امریکی حکام کا مؤقف ہے کہ یہ کارروائیاں مکمل طور پر دفاعی نوعیت کی تھیں۔

مزید پڑھیں؛قطر مذاکرات میں مثبت پیشرفت کا دعویٰ

رپورٹس کے مطابق ایرانی میڈیا نے بھی دعویٰ کیا کہ صوبہ ہرمزگان کے شہر بندرعباس میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، جس کے بعد صورتحال مزید کشیدہ ہو گئی۔

Iran کی وزارتِ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ United States نے گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران جنگ بندی کی سنگین خلاف ورزیاں کی ہیں، اور ان اقدامات کے نتائج کی مکمل ذمہ داری امریکی حکومت پر عائد ہوتی ہے۔