امریکا (America) اور ایران کے درمیان ممکنہ معاہدے اور سفارتی پیشرفت کی خبروں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت کم ہو کر 93.7 ڈالر فی بیرل تک آ گئی، جبکہ ڈبلیو ٹی آئی کروڈ آئل 88.9 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہوتا رہا۔
اسی طرح مربن آئل کی قیمت بھی کمی کے بعد 93.3 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی، جسے عالمی منڈی میں ممکنہ استحکام کی علامت قرار دیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں؛وائٹ ہاؤس، امریکی نیوز ویب سائٹ کی خبر کی تصدیق، ایرانی تجاویز مان لیں
رپورٹس کے مطابق تیل کی قیمتوں میں یہ کمی امریکا اور ایران کے درمیان جاری سفارتی رابطوں میں پیشرفت کے بعد سامنے آئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے مذاکرات کار جنگ بندی میں توسیع اور ایران کے جوہری پروگرام پر مذاکرات شروع کرنے کے لیے 60 روزہ مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر متفق ہو گئے ہیں۔
امریکی نیوز ویب سائٹ *ایگزیوس* نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تاحال اس مجوزہ معاہدے کی حتمی منظوری نہیں دی، تاہم سفارتی سطح پر رابطے جاری ہیں۔
ماہرین کے مطابق اگر امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں کمی آتی ہے اور تیل کی سپلائی سے متعلق خدشات کم ہوتے ہیں تو عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید استحکام دیکھا جا سکتا ہے۔












جمعہ 29 مئی 2026 