کوئٹہ: محکمہ ریلوے (Railway Department) نے کوئٹہ سے ٹرین سروس کی معطلی آج بھی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
ریلوے حکام کے مطابق پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس آج بھی روانہ نہیں ہوگی، جبکہ پشاور سے کوئٹہ آنے والی اسی ٹرین کو جیکب آباد کے مقام پر روک کر واپس بھیج دیا جائے گا۔
حکام کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں گزشتہ دو روز سے ٹرین سروس معطل ہے، جس کی وجہ ناگزیر حالات بتائی جا رہی ہے۔ تاہم تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔
مزید پڑھیں؛لاہور ہائیکورٹ کا اہم فیصلہ: درست سفری دستاویزات والے مسافر کو آف لوڈ کرنا غیر قانونی قرار
ریلوے ذرائع کے مطابق کراچی جانے والی بولان میل اور چمن پسنجر ٹرین بھی پہلے ہی معطل ہیں، جس سے ریلوے آپریشن متاثر ہوا ہے۔
مسافروں کا کہنا ہے کہ مسلسل معطلی کے باعث انہیں سفری مشکلات اور شیڈول میں شدید رکاوٹوں کا سامنا ہے، جبکہ ریلوے حکام صورتحال معمول پر آنے کے بعد سروس بحال کرنے کی بات کر رہے ہیں۔












جمعہ 29 مئی 2026 