چینی طلبہ کا ورلڈ ریکارڈ، دنیا کا سب سے بڑا ریموٹ کنٹرول کاغذی جہاز بنا لیا

Calender Icon جمعہ 29 مئی 2026

چین میں ہائی اسکول کے طلبہ کی ایک ٹیم نے حال ہی میں دنیا کا سب سے بڑا ریموٹ کنٹرول کاغذی جہاز(Remote contrl paper ship) بنا کر گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق شین ژین ژیلی مڈل اسکول کے طلبہ کے ایک گروپ نے تقریباً چھ ماہ کی محنت کے بعد ایک دیوہیکل مگر مکمل طور پر فعال آر سی کاغذی جہاز تیار کیا۔

6.06 میٹر چوڑے پروں اور 5.06 میٹر لمبے فیوز لیگ کے ساتھ دنیا کے سب سے بڑے آر سی کاغذی جہاز کا اس ماہ کے آغاز میں کامیاب تجربہ کیا گیا۔ یہ جہاز تقریباً 15 منٹ تک فضا میں پرواز کرتا رہا اور پھر کامیابی سے زمین پر لینڈ کر گیا۔

اس منصوبے کے چیف ڈیزائنر اور پائلٹ ژو جونجیے نے اپنے کام کے بارے میں صحافیوں کو بتایا کہ ہم صرف کاغذی ہوائی جہاز کے سب سے بنیادی اصولوں کو استعمال کرنا چاہتے تھے اور انہیں انجینئرنگ ٹیکنالوجی کے ساتھ ملا کر ایک مستحکم اور غیر معمولی طور پر بڑا ماڈل تیار کرنا چاہتے تھے۔

گزشتہ اکتوبر میں ژو اور ان کی ٹیم نے چائنا انٹرنیشنل ایئر کرافٹ ڈیزائن چیلنج میں چیمپئن شپ جیتی اور قومی ریکارڈ بھی توڑا، جس سے انہیں مزید بڑے منصوبے پر کام کرنے کا اعتماد ملا، جس میں ایک نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کرنا بھی شامل تھا۔

تحقیق کرنے اور اس بات کی تصدیق کے بعد کہ اس وقت تک بغیر پائلٹ کے ریموٹ کنٹرولڈ کاغذی ہوائی جہازوں کے میدان میں 6 میٹر سائز کا کوئی ماڈل موجود نہیں تھا، لہٰذا انھوں نے اب تک کا سب سے بڑا ریموٹ کنٹرولڈ کاغذی ہوائی جہاز تیار کرنے کا اپنے لیے ایک نیا ہدف مقرر کیا۔

اسکول کے ماڈل ایئر کرافٹ کلب کے انسٹرکٹر ژو گویون نے رپورٹرز کو بتایا کہ اس منصوبے کا سب سے بڑا چیلنج دراصل اس کا ’غیر معمولی طور پر بڑا‘ ہونا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انتہائی بڑے طیاروں میں انگ سرفیس میں ہر 1 ڈگری کی تبدیلی اور مرکزِ ثقل میں ہر ایک سینٹی میٹر کی منتقلی براہِ راست لفٹ اور استحکام کو متاثر کرتی ہے۔

مزید پڑھیں:مالدیپ، ڈائمنڈ جوبلی فٹبال ٹورنامنٹ کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان

اگرچہ بنیادی ٹیم کے ارکان کی اوسط عمر صرف 16 سال تھی، لیکن انہوں نے انجینئرنگ کے ایسے چیلنجز پر قابو پایا جنہیں ایروناٹکس کے شعبے میں بالغ پیشہ ور افراد کے لیے بھی مشکل سمجھا جا سکتا ہے۔