گوادر (Gwadar) کے نیو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ساؤتھ ایئر کی پہلی آزمائشی پرواز کامیابی کے ساتھ لینڈ کر گئی، جسے بلوچستان اور خصوصاً گوادر کی ترقی کے سفر میں ایک اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔
پرواز کی آمد پر گوادر ایئرپورٹ انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کے نمائندوں نے اس کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس کامیاب آزمائشی لینڈنگ نے ایئرپورٹ کی آپریشنل صلاحیتوں کو ثابت کرتے ہوئے فضائی رابطوں اور تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے نئی راہیں کھول دی ہیں۔
مزید پڑھیں؛بھارت کی پاکستان کو تنہا کرنے کی پالیسی ناکام، خطے میں نئی سفارتی صف بندی
ماہرین کے مطابق اس آزمائشی مرحلے کی کامیابی کے بعد گوادر سے ملکی اور بین الاقوامی پروازوں کے باقاعدہ آغاز کی راہ مزید ہموار ہو جائے گی، جس سے خطے میں کاروباری، سیاحتی اور اقتصادی سرگرمیوں کو نمایاں فروغ ملنے کی توقع ہے۔
نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا مکمل طور پر فعال ہونا نہ صرف بلوچستان بلکہ ملکی معیشت کے لیے بھی ایک مثبت پیش رفت ثابت ہوگا، جو سرمایہ کاری، تجارت اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔












ہفتہ 30 مئی 2026 