لاہور: شادباغ میں بیٹے کا ماں پر تشدد اور فائرنگ، خاتون زخمی

Calender Icon ہفتہ 30 مئی 2026

لاہور (Lahor) کے علاقے شادباغ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک بیٹے نے مبینہ طور پر اپنی والدہ پر تشدد کے بعد انہیں گولی مار دی، جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئیں۔

پولیس کے مطابق زخمی خاتون زاہدہ کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

ایس پی سٹی کے مطابق ملزم یاسر اس سے قبل بھی اپنی والدہ پر تشدد کے الزام میں جیل جا چکا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ رہائی کے بعد وہ دوبارہ گھر آیا اور اسی دوران اس نے مبینہ طور پر اپنی والدہ پر تشدد کیا۔

مزید پڑھیں؛سمبڑیال: معروف ٹک ٹاکر حکیم بابر کو مبینہ طور پر شربت میں زہریلی چیز پلانے کا واقعہ

پولیس کے مطابق واقعے کے دوران ملزم نے خاتون کو بالوں سے گھسیٹا اور پھر فائرنگ کر دی، جس سے وہ زخمی ہو گئیں۔

شادباغ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم یاسر کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔