مومنہ اقبال کی دعائے خیر کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

Calender Icon اتوار 31 مئی 2026

اداکارہ مومنہ اقبال(Momina Iqbal) اپنی ازدواجی زندگی کا باقاعدہ آغاز کر رہی ہیں۔ چند روز قبل انہوں نے حمزہ حبیب کے ساتھ سادہ خاندانی تقریب میں نکاح کی تصدیق کی تھی، جس کے بعد اب ان کی دعائے خیر کی تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز تیزی سے سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق جوڑے کی شادی کی باقاعدہ تقریبات کا آغاز ہو چکا ہے، جبکہ دعائے خیر کی تقریب میں قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by @wbs.unfolded

دعائے خیر کے موقع پر مومنہ اقبال نے سنہری اور ہلکے گلابی رنگ کا خوبصورت غرارہ زیب تن کیا، جس پر نفیس سنہری دبکا ورک کیا گیا تھا۔ دلہن کے خوبصورت انداز اور دلکش لباس کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔

مزیدپڑھیں:تنخواہ دار طبقے کے لیے بڑے ٹیکس ریلیف کی تجویز سامنے آ گئی

دوسری جانب حمزہ حبیب نے ہلکے گلابی رنگ کا کرتا شلوار اور کوٹ پہن رکھا تھا، جو تقریب کی مجموعی رنگت سے ہم آہنگ نظر آیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Salman ameen (@weddingsbysalman)

تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز میں دونوں خوشگوار موڈ میں دکھائی دیے، جبکہ مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے جوڑے کے لیے نیک خواہشات اور مبارکباد کے پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے بھی نئی زندگی کے آغاز پر مومنہ اقبال اور حمزہ حبیب کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔