پاکستان وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن(Head coach mike) کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقا کی تمام پچز تیز اور باؤنس والی نہیں ہوتیں۔
مائیک ہیسن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لیے پاکستان کی پچز پر کچھ باتیں ہو رہی ہیں، ورلڈ کپ صرف جنوبی افریقا میں نہیں ہو رہا، زمبابوے اور نمیبیا بھی مشترکہ میزبان ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ زمبابوے اور نمیبیا میں اسپنرز اہم کردار ادا کرتے ہیں اور ہم نے وہاں بھی میچز کھیلنے ہیں، یہ تاثر درست نہیں کہ جنوبی افریقا کی تمام پچز تیز اور باؤنس والی ہوتی ہیں۔
مزید پڑھیں:ایران امریکا جنگ بندی معاہدے میں لبنان بھی شامل ہے، ایران
مائیک ہیسن نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کی جنوبی افریقا میں آخری ون ڈے سیریز کے اسپنرز نے واضح اثر ڈالا تھا، ہم نےکافی ریسرچ کی ہے اور آئندہ 18 ماہ میں ہر قسم کی کنڈیشن کے مطابق تیاری کریں گے۔












پیر 1 جون 2026 