عمران خان نے قومی حکومت کی حامی بھرلی ،فواد چوہدری کادعویٰ

Calender Icon بدھ 3 جون 2026

سابق وفاقی وزیراطلاعات اور سینئر سیاستدان فواد چوہدری(Fawad Chaudhry) نے دعویٰ کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان قومی حکومت کے تصور کو ایک ممکنہ آپشن کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی اس بات پرراضی ہیں کہ قومی حکومت بنےاوراس کے بعد اصلاحات اور انتخابات کاعمل ہو۔

ایم نیوز کے پروگرام ’’پاورٹاک‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہاکہ عمران خان سے کچھ لوگوں کی ملاقات ہوئی اوراس میں یہ موضو ع زیربحث آیا،انہوں نے کہاکہ عمران خان بھی سمجھتے ہیں کہ قومی حکومت ہی واحد حل ہے۔

مزیدپڑھیں:پائیڈ کی کم از کم ماہانہ اجرت 45 ہزار روپے مقرر کرنے کی سفارش