آئی سی سی ون ڈے رینکنگ جاری، لیگ اسپنر ابرار احمد کی شاندار ترقی

Calender Icon بدھ 3 جون 2026

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے تازہ ترین ون ڈے رینکنگ(one day ranking) جاری کر دی، جس میں پاکستان کے لیگ اسپنر ابرار احمد نے نمایاں ترقی حاصل کر لی۔

نئی رینکنگ کےمطابق ابرار احمد سات درجےبہتری کےبعد بولرزکی فہرست میں چوتھےنمبر پر آگئے ہیں، جبکہ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی چار درجے ترقی پا کر 13ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔

بیٹرز کی رینکنگ میں پاکستان کے سابق کپتان بابر اعظم اپنی چھٹی پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب رہے، جبکہ سلمان علی آغا پانچ درجے تنزلی کے بعد 14ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:بجٹ 2026-27: پاور ڈویژن کے 48 ترقیاتی منصوبوں کیلئے 91 ارب روپے مختص

بیٹرز کی فہرست میں نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل بدستور پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں،بولرز کی رینکنگ میں افغانستان کے اسٹار لیگ اسپنر راشد خان اپنی ٹاپ پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب رہے ہیں۔