متحدہ عرب امارات (United Arab Emirates)میں نئے اسلامی سال کے آغاز کے موقع پر سرکاری اور نجی شعبے کے ملازمین کے لیے عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
پیر 15 جون کو ملک بھر میں چھٹی ہوگی، جس سے لاکھوں ملازمین کو طویل ویک اینڈ میسر آئے گا۔
اماراتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلامی یا ہجری سالِ نو کے آغاز پر دی جانے والی اس تعطیل کی تصدیق متعلقہ حکام کی جانب سے کر دی گئی ہے۔ سرکاری اور نجی شعبے کے تمام ملازمین اس موقع پر باضابطہ تعطیل کے حقدار ہوں گے۔
اسلامی سالِ نو محرم الحرام کے آغاز کے ساتھ شروع ہوتا ہے، جو اسلامی کیلنڈر کا پہلا مہینہ ہے۔ ہجری تقویم بارہ مہینوں پر مشتمل ہوتی ہے اور دنیا بھر کے مسلمان مذہبی عبادات، تہواروں اور اہم اسلامی مواقع کے تعین کے لیے اسی کیلنڈر کو بنیاد بناتے ہیں۔
مزیدپڑھیں:حضرت عبداللہ شاہ غازیؒ کے عرس پر 8 جون کو مقامی تعطیل کا اعلان
متحدہ عرب امارات میں اسلامی اور قومی تہواروں کے موقع پر سرکاری سطح پر تعطیلات کا اعلان کیا جاتا ہے، جس سے لاکھوں مقامی اور غیر ملکی کارکن مستفید ہوتے ہیں۔ تعطیل کے اعلان کے بعد ملازمین اور شہریوں نے اس فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔












جمعرات 4 جون 2026 