تھائی لینڈ کی معروف موٹرسائیکل ساز کمپنی GPX نے پاکستانی مارکیٹ میں باضابطہ طور پر قدم رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
اس مقصد کے لیے رائل پاور پاکستان اور GPX تھائی لینڈ کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے ہیں، جس کے تحت دونوں کمپنیاں مشترکہ منصوبے کے طور پر پاکستان میں ’’رائل جی پی ایکس‘‘ کے نام سے موٹرسائیکلیں متعارف کرائیں گی۔
رائل پاور پاکستان کے مطابق کمپنی جون 2026 سے مختلف کیٹیگریز میں موٹرسائیکلوں کی لانچنگ شروع کرے گی، جن میں انٹری لیول پریمیم بائیکس سے لے کر بڑے انجن والی طاقتور موٹرسائیکلیں بھی شامل ہوں گی۔
2007 میں قائم ہونے والی GPX تھائی لینڈ کی نمایاں موٹرسائیکل کمپنیوں میں شمار ہوتی ہے، جو اسپورٹس اور ریٹرو طرز کی بائیکس، جدید ڈیجیٹل انسٹرومنٹ کلسٹرز، ایل ای ڈی لائٹنگ اور منفرد ڈیزائن کے لیے جانی جاتی ہے۔
مزیدپڑھیں:گیس کی قیمتوں سے متعلق جلد ’’اچھی خبر‘‘ کا امکان
تاہم ابھی تک پاکستان میں لانچ ہونے والے ماڈلز، قیمتوں اور مقامی اسمبلنگ سے متعلق تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔
اس قدم سے پاکستان کی موٹرسائیکل مارکیٹ، خصوصاً پریمیم سیگمنٹ میں مقابلہ مزید بڑھ جائے گا اور صارفین کو جدید فیچرز والی نئی آپشنز دستیاب ہوں گی۔












جمعرات 4 جون 2026 