وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ٹیکس وصولی(tax collection) کے نظام میں انسانی مداخلت اور صوابدیدی اختیارات کو کم سے کم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
اس منصوبے کے نفاذ سے نا صرف محصولات میں اضافہ ہوگا بلکہ ٹیکس نظام میں شفافیت، انصاف اورعوامی اعتماد کو بھی فروغ ملے گا۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) میں جاری اصلاحات پر جائزہ اجلاس میں ٹیکس نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور ٹیکس وصولیوں میں اضافے کیلئے جاری اقدامات کا جائزہ لیا گیا، ان لینڈ ریونیو کی وصولیوں کو مزید مؤثر، شفاف اور فیس لیس بنانے کیلئے جامع منصوبہ پیش کیا گیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی سے خود کار، مؤثر ٹیکس منیجمنٹ نظام کا یہ منصوبہ حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے میں سنگِ میل ثابت ہوگا، معیشت کی دستاویزی شکل اور ٹیکس نیٹ میں توسیع کیلئے ایف بی آر اصلاحات کا عمل جاری رہے گا۔
مزید پڑھیں:پاک آسٹریلیا سیریز کا آخری ٹاکرا، پاکستان کا ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کا فیصلہ
غیر قانونی سگریٹس کے خلاف مؤثر کارروائیوں پر وزیراعظم نے صوبائی حکومتوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔وزیراعظم نے انکم ٹیکس وصولی کے مجوزہ آٹومیٹڈ نظام کا پائلٹ اسلام آباد سے شروع کرنے کی ہدایت کی۔












جمعرات 4 جون 2026 