سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ 12 ہزار 489 روپے سستا

Calender Icon ہفتہ 6 جون 2026

ملک میں سونے(Gold Rates) کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت میں 12 ہزار 489 روپے کی بڑی کمی واقع ہوئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 12 ہزار 489 روپے سستا ہونے کے بعد 4 لاکھ 55 ہزار 327 روپے کا ہو گیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔ 10 گرام سونا 11 ہزار 240 روپے سستا ہونے کے بعد 3 لاکھ 89 ہزار 772 روپے پر آ گیا ہے۔

مزیدپڑھیں:دیامر میں مسلم لیگ (ن) کےنامزد امیدوار ڈاکٹر زمان کے حامیوں کی گاڑی پر فائرنگ

صرافہ مارکیٹ کے ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اتار چڑھاؤ کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی مرتب ہو رہے ہیں، جس کے باعث سونے کی قیمتوں میں یہ بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

سونے کی قیمت میں حالیہ کمی کے بعد خریداروں اور سرمایہ کاروں کی توجہ دوبارہ صرافہ بازار کی جانب مبذول ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔