کوانٹم فزکس میں بڑی پیش رفت: سائنسدانوں نے “مکمل رینڈمنیس” حاصل کر لی

Calender Icon ہفتہ 6 جون 2026

یورپ کے ماہرینِ طبیعیات نے ایک ایسا تاریخی تجربہ کیا ہے جس میں پہلی بار “مکمل اور حقیقی بے قاعدگی” (Perfect Randomness) پیدا کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ پیش رفت کوانٹم کمپیوٹنگ کی جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے حاصل کی گئی، جس میں الجھے ہوئے (entangled) سپر کنڈکٹنگ کیوبٹس استعمال کیے گئے۔ اس تجربے نے ثابت کیا کہ اب ایسے نمبر یا ڈیٹا تیار کیا جا سکتا ہے جس میں کسی بھی قسم کا پوشیدہ پیٹرن یا پیش گوئی کا امکان نہیں رہتا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ کامیابی خاص طور پر سائبر سیکیورٹی اور ڈیجیٹل انکرپشن کے میدان میں انقلاب لا سکتی ہے، کیونکہ موجودہ سسٹمز میں معمولی سی خامیاں یا اندازے سیکیورٹی کو خطرے میں ڈال سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں؛پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے تحت ملک کی پہلی کوانٹم کمپیوٹنگ ہیکاتھون کا باقاعدہ آغاز

سائنسدانوں کے مطابق حقیقی بے قاعدگی حاصل کرنا ہمیشہ سے ایک مشکل مسئلہ رہا ہے، لیکن اس نئی پیش رفت نے اس بنیادی سائنسی چیلنج کو ایک نئے انداز میں حل کرنے کی راہ کھول دی ہے۔

ماہرین کا خیال ہے کہ اس تحقیق کے بعد مستقبل میں زیادہ محفوظ ڈیٹا سسٹمز، بہتر انکرپشن اور جدید کمپیوٹنگ ایپلیکیشنز سامنے آ سکتی ہیں۔