گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات کیلئے پولنگ مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی (results receiving)جاری ہے۔ اس سلسلے میں غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج موصول ہونا شروع ہوگئے۔
جی بی اے 1 گلگت 1:
جی بی اے 1 گلگت 1 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق 80 پولنگ اسٹیشنز میں سے 5 پولنگ اسٹیشن پر پیپلز پارٹی کے امجد حسین 873 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ مسلم ليگ ن کے محمد شفیق الدین 473 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔
جی بی اے 4 نگر-1:
جی بی اے 4 نگر-1 میں 53 میں سے 24 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے محمد علی اختر 3003 ووٹوں کے ساتھ آگے ہیں جبکہ اسلامی تحریک پاکستان کے محمد ایوب وزیری 2832 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
جی بی اے 5 نگر-2:
جی بی اے 5 نگر-2 میں 32 میں سے 4 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار جہانگیر شاہ 359 ووٹ لیکر آگے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے جاوید علی منوا 289 ووٹوں کے ساتھ پیچھے ہیں۔
جی بی اے 6 ہنزہ:
جی بی اے 6 ہنزہ میں 88 میں سے 12 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق آزاد امیدوار نیک نام کریم 937 ووٹوں کے ساتھ پہلے اور آزاد امیدوار راجا نظیم الامین 478 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
جی بی اے 7 اسکردو-1:
جی بی اے 7 اسکردو-1 میں 31 میں سے 13پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کے راجہ جلال حسین خان 1862 ووٹ لے کر پہلے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سید توقیر مہدی 1610 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
جی بی اے 8 اسکردو-2 :
جی بی اے 8 اسکردو-2 کے 70 میں سے 5 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نیتجے کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے محمد کاظم 638 ووٹ لیکر آگے جبکہ پیپلز پارٹی کے سید محمد علی شاہ 625 ووٹ لیکر پیچھے ہیں۔
مزید پڑھیں:گلگت بلتستان ، پیپلز پارٹی کو فارم 45 فراہم نہیں کیے جارہے، نیر بخاری
جی بی اے 9 اسکردو-3 :
جی بی اے 9 اسکردو-3 کے 54 میں سے 6 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے فدا محمد ناشاد 967 ووٹ لیکر پہلے جبکہ آزاد امیدوار وزیر محمد سلیم 806 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔
جی بی اے 10 اسکردو-4 :
جی بی اے 10 اسکردو-4 میں 51 میں سے 2 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے ناصر علی خان 137 ووٹ لے کر پہلے جبکہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مشتاق حسین 92 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔












اتوار 7 جون 2026 