گلگت بلتستان الیکشن کمیشن نے ہدایت جاری کی ہے کہ ہر پولنگ اسٹیشن پر موجود امیدواروں کے پولنگ ایجنٹس(poling agents) کو فارم 45 کی مصدقہ نقل لازماً فراہم کی جائے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق فارم 45 کے اجرا سے متعلق غیر مصدقہ خبروں کی نشریات سے گریز کیا جائے، جبکہ سیاستدانوں کے بے بنیاد دعوؤں کو بھی تصدیق کے بغیر نشر نہ کیا جائے۔
الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ جن پولنگ اسٹیشنز پر ووٹوں کی گنتی کا عمل مکمل ہو چکا ہے وہاں فارم 45 جاری کیے جا رہے ہیں۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فارم 45 کے اجرا اور انتخابی عمل سے متعلق تمام اقدامات الیکشن ایکٹ 2017 اور الیکشن رولز 2017 کی متعلقہ دفعات کے عین مطابق یقینی بنائے جائیں۔
مزید پڑھیں:پاکستان 6 دہائیوں بعد عالمی فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میں، افغانستان کو شکست
الیکشن کمیشن نے تمام ریٹرننگ افسران سے ہدایت کی ہے کہ وہ جاری کردہ احکامات پر ان کی حقیقی روح کے مطابق مکمل عملدرآمد یقینی بنائیں۔












اتوار 7 جون 2026 