ایران کیساتھ ڈیل کے بہت قریب پہنچ گئے ہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

Calender Icon اتوار 7 جون 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ (donald trump)کا کہنا ہے کہ ہم ایران کے ساتھ ڈیل کے بہت قریب پہنچ گئے ہیں، ڈیل کے بجائے کوئی اور راستہ بھی اپنانا پڑا تو جیت ہماری ہوگی۔

امریکی ٹی وی این بی سی سے گفتگو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ جنگ بندی کو ہم نے چند معزز شخصیات کی درخواست پر نافذ کیا تھا۔

خاص طور پر پاکستان کے فیلڈ مارشل اور وزیرِ اعظم نے اہم کردار ادا کیا، اوراب ہم ایک معاہدے کے بہت قریب پہنچ چکے ہیں۔ میں نہیں چاہتا لبنان ایران کے ساتھ قلیل مدتی معاہدے کا حصہ ہو۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کی ناکہ بندی انتہائی موثر رہی ہے، ایران کو روزانہ 400 سے 500 ملین ڈالر کا نقصان ہورہاہے۔

مزید پڑھیں:سینیٹر عمار احمد کی پیپلزپارٹی میں شمولیت، صدر پیپلزپارٹی لاہور فیصل میر

ابتدائی ڈیل کے تحت نہ ایران کے منجمد اثاثے جاری کروں گا نہ پابندیاں اٹھاؤں گا، اگر ابتدائی معاہدے کے بعد ایران کا رویہ ٹھیک رہا تو اس پر سوچا جاسکتا ہے۔