بجٹ سے قبل ہی سولر پینلز کی قیمتیں فی پلیٹ 7 تا 9 ہزار روپے بڑھ گئیں

Calender Icon اتوار 7 جون 2026

585 واٹ کا سولر پینل(solar panel) مہنگا اور نایاب تقریباً 18 ہزار روپے میں دستیاب پینل اب 27 ہزار روپے تک پہنچ گیا ہے

بجٹ سے قبل ہی سولر پینلز کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں، مارکیٹ ذرائع کے مطابق سولر پینلز کی فی پلیٹ قیمت سات ہزار سے نو ہزار روپے تک بڑھ گئی ہے۔

585 واٹ کا سولر پینل جو پہلے تقریباً 18 ہزار روپے میں مل رہا تھا ، قیمت بڑھنے کے بعد 27 ہزار روپے تک پہنچ گیا ہے۔

645 واٹ کے سولر پینل کی قیمت جو پہلے 22 ہزار روپے تک تھی ، نو ہزار سے زائد اضافے کے بعد نئی قیمت 31 ہزار 200 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

مزید پڑھیں:شمالی وزیرستان، سینیٹائزآپریشن،27 خارجی ہلاک، بھاری اسلحہ و گولہ بارود برآمد

720 واٹ کے پینل کی قیمت 25 ہزار روپے تھی اس میں 8500 تک اضافہ ہونے سے نئے نرخ 33 ہزار 500 روپے تک پہنچ گئے ہیں۔