تین روز بعد سونا دوبارہ مہنگا، فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

Calender Icon منگل 9 جون 2026

تین روز تک مسلسل کمی کے بعد سونے کی قیمتوں(Gold Rates) میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں عالمی اور مقامی دونوں مارکیٹوں میں سونا مہنگا ہو گیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 28 ڈالر 29 سینٹ کے اضافے کے بعد 4 ہزار 326 ڈالر 27 سینٹ کی سطح پر پہنچ گئی۔ عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں یہ اضافہ سرمایہ کاروں کی جانب سے محفوظ سرمایہ کاری کی بڑھتی ہوئی طلب اور عالمی معاشی صورتحال کے باعث سامنے آیا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں اضافے کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی مرتب ہوئے، جہاں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 2 ہزار 830 روپے بڑھنے کے بعد 4 لاکھ 55 ہزار 63 روپے ہو گئی۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 306 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 89 ہزار 534 روپے تک پہنچ گئی۔

مزیدپڑھیں:اداکار ثمر جعفری نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی، مداحوں کی مبارکباد

دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی 141 روپے مہنگی ہو کر 7 ہزار 314 روپے کی سطح پر آ گئی، جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 129 روپے اضافے کے بعد 6 ہزار 245 روپے ہو گئی۔

ماہرین کے مطابق عالمی مالیاتی منڈیوں میں غیر یقینی صورتحال، ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ اور سرمایہ کاروں کے رجحانات قیمتی دھاتوں کی قیمتوں پر اثر انداز ہو رہے ہیں، جس کے باعث آنے والے دنوں میں بھی سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید تبدیلیاں متوقع ہیں۔