بالی ووڈ اداکار عمران خان(Imran khan) کا اپنی بیٹی کے مستقبل کے تعلقات سے متعلق دیا گیا جواب سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔
تقریبا 10 سال کے وقفے کے بعد اداکاری کی دنیا میں واپسی کرنے والے عمران خان نے حال ہی میں ایک شو میں کھل کر مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔انٹرویو کے دوران میزبان نے عمران خان سے سوال کیا کہ اگر ان کی بیٹی بڑی ہو کر کسی ایسے شخص کو پسند کرے جو ان جیسا ہو تو ان کا ردِعمل کیا ہوگا؟
مزیدپڑھیں:رئیل اسٹیٹ شعبے میں بڑے پیمانے پر اصلاحات لانے کی تیاری
اس پر عمران خان نے جواب دیا کہ بالکل، مجھے اس میں کوئی مسئلہ نہیں ہوگا، دراصل یہی خیال مجھے اپنی شخصیت کا بہترین ورژن بننے کی ترغیب دیتا ہے۔اداکار نے مزید کہا کہ والد بننے کے بعد میں اپنی عادات، رویوں اور جذباتی طرزِ عمل کے حوالے سے پہلے سے زیادہ محتاط ہو گیا ہوں، انسان کی زندگی کے بہت سے رویے اور فیصلے بچپن اور والدین سے ملنے والے اثرات کے نتیجے میں تشکیل پاتے ہیں۔












منگل 9 جون 2026 