ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی(Abbas Araghchi) نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکہ محفوظ رہنا چاہتا ہے تو ہمارے خطے سے نکل جائے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر عباس عراقچی نے امریکہ کی جانب سے ایران پر کیے گئے حملوں پر سخت رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے میدان جنگ میں ناکامیوں کے باوجود ایران کے عزم کو آزمانے کا فیصلہ کیا ہے۔
Despite its defeats on the battlefield, the U.S. opted to test our determination.
Our Powerful Armed Forces will leave no attack or threat unanswered.
Leave our region if you want to be safe.
History of the Persian Gulf has many chapters on dire fates of intruding outsiders. pic.twitter.com/O17GGtklxA
— Seyed Abbas Araghchi (@araghchi) June 9, 2026
انہوں نے کہا کہ امریکہ نے اپنی شکستوں کے باوجود ہماری قوتِ ارادی کو آزمانے کا انتخاب کیا، ہماری طاقتور مسلح افواج کسی بھی حملے یا دھمکی کا جواب دیے بغیر نہیں رہیں گی۔
مزیدپڑھیں:لودھراں: گٹر کی صفائی کے دوران زہریلی گیس سے 2 سیور مین جاں بحق
ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے پیغام میں مزید سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے واضح کیا کہ موجودہ صورتحال میں کسی بھی ممکنہ حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔












بدھ 10 جون 2026 