ایران دشمن کے مقابلے کیلئے پہلے سے کہیں زیادہ تیار ہے: آئی آر جی سی

Calender Icon بدھ 10 جون 2026

ایرانی نیشنل سیکیورٹی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے ترجمان ابراہیم رضائی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران دشمن کے مقابلے کیلئے پہلے سے کہیں زیادہ تیار ہے۔

خیال رہے کہ ایرانی نیشنل سیکیورٹی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے ترجمان کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا جب ٹرمپ کی جانب سے ایرانی کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئی ہیں۔

سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ انہوں نے (ایران نے) ایسے معاہدے پر مذاکرات کرنے میں بہت زیادہ دیر کردی جو ان کے لیے بہترین ثابت ہو سکتا تھا، اب انہیں اس کی قیمت چکانا پڑے گی۔

امریکی صدر کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایران کی فوج مکمل طور پر تباہ و برباد ہو چکی ہے۔ اس کے بہت سے حصے، جیسے بحریہ اور فضائیہ اب عملاً موجود ہی نہیں رہے۔

بعد ازاں اوول آفس میں گفتگو کے دوران صحافیوں نے ڈونلڈ ٹرمپ سے سوال کیا کہ کیا امریکا دوبارہ بمباری مہم شروع کرے گا؟

جس پر امریکی صدر نے جواب دیا کہ حالیہ صورتحال اور ہیلی کاپٹر واقعے کے تناظر میں امریکا کو کارروائی کا حق حاصل ہے۔

مزید پڑھیں:ہم آج ایران پر بہت سخت حملے کرنے جا رہے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق ایران نے مبینہ طور پر آبنائے ہرمز کے قریب ایک امریکی اپاچی ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنایا، اور اسی وجہ سے ممکنہ جوابی کارروائی زیر غور ہو سکتی ہے۔