ایرانی رہنماؤں نے درخواست کر دی، بمباری جلد روک دی جائیگی: امریکی صدر کا دعویٰ

Calender Icon جمعرات 11 جون 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ (Donald Trump)نے کہا کہ ایران پر بمباری جلد ہی روک دی جائے گی، ایرانی رہنماؤں نے بمباری بند کرنے کا کہا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی ٹی وی کو انٹرویومیں کہا ایرانی حکام کے ساتھ میری براہ راست بات چیت ہوئی، ایران میں امریکی جنگی طیارے پرواز کر رہے ہیں، ایران پر حملوں میں اسرائیل شامل نہیں۔

مزیدپڑھیں:وزیراعظم پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی انٹرنیشنل فٹبال ٹورنامنٹ جیتنے پر ٹیم کو مبارکباد

ایرانی عہدیدار نے امریکی صدر کے بیان کو مسترد کر دیا، انہوں نے کہا صدر ٹرمپ سے کوئی رابطہ نہیں ہوا، امریکی صدر کا بیان جنگ سے بچنے کی کوشش ہے۔